کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر)کلفٹن میں ڈیڑھ ہزار مربع گز کےرہائشی پلاٹ کو بغیر اجازت کمرشل میں تبدیل کرنے پر بڑی کارروائی، محکمہ لینڈ مینجمنٹ کےڈائریکٹر،ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت 5افسروں کو شوکاز جاری ،تین دن میں جواب طلب کر لئے گئے عہدوں سے فارغ کیئے جانے کا امکان، ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی زین العابدین انصاری نے محکمہ لینڈ سمیت دیگرتمام ڈپارٹمنٹ میں ڈی جی سیکرٹریٹ کی منظوری کے بغیر کئے گئے تمام تباد لے اور تقرریاں بھی منسوخ کر دی ہیں ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ کے ڈی اے سید عاطف حسین نقوی کو شو کاز جاری کرتے ہوئے کہا ہے اتھارٹی کے علم لائے بغیر کے ڈی اے اسکیم 5 کلفٹن بلاک 8 کے پلاٹ نمبر D-21 رقبہ1559.77مربع گز کی رہائشی سے کمرشل میں تبدیل کرنے کی منظوری آپ نے کس قانون اور قواعدوضوابط کے تحت دی ہے ان کے ساتھ دیگر جن افسروںکو شو کاز جاری کئے گئے ہیںان میں ایدیشنل ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ راشد حسین،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ زبیر فرید،قائم مقام اسسٹنٹ دائریکٹر لینڈمحمد علی اور جونیئر کلرک لینڈ مینجمنٹ حماد صفدر شامل ہیں کے ڈی اے افسران نےمذکاورہ کارروائی پر کہاہےکہ طویل عرصے بعد خاص کر محکمہ لینڈمیں اس طرح کی کارروائی دیکھنے میں آئی ہے کے ڈی اے کی بنیادی ذمہ داری مختلف اسکیموںمیں شہریوں کے پلاٹوں کا تحفظ اور ان کی ٹرانسفر میوٹیشن میں انہیں سہولتیں فراہم کر نا ہےلیکن سب سے زیادہ شکایات لوگوںکو محکمہ لینڈ سے ہوتی ہیں بعض حاضرسروس افسران نے ڈی جی کی اس جانب توجہ دلائی ہےکہ کے ڈی اے خاص کر لینڈ ڈپارٹمنٹ اور ریکوری سے ریٹائرہونے والے افسران سارا دن سوک سینٹر میں موجود ہوتے ہیںاورپلاٹوں کی فائلوں کو ادھر سے ادھر کرنے اور توڑ جوڑ میں نظر آتے ہیںوہ صبح سوک سیڑ آجاتے ہیں اور رات واپس گھروں کو جاتے ہیں ان پر پابندی لگائی جائے۔