• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود ڈوگر کے ہوتے لاہور میں شفاف انتخابات ممکن نہیں، الیکشن کمیشن

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے سے متعلق کیس میں فریق بننے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’غلام محمود ڈوگر کے ہوتے ہوئے لاہور میں شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ ’الیکشن کمیشن کا خیال ہے کہ ایسے جانبدار افسران کی تبدیلی کے بغیر آرٹیکل 218 اور الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 230 کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ممکن نہیں ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ متعلقہ افسر کا ایک مخصوص سیاسی جماعت کی طرف جھکاؤ ہے۔
ملک بھر سے سے مزید