• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی تقریر نشر کرنے پر پابندی: کیس التواء میں رکھ لیا گیا

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقریر اور بیانات نشر کرنے پر پیمرا کی پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے حکم کے لیے کیس التواء میں رکھ لیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سوال کیا کہ اس کیس کی گراؤنڈ کیا ہیں؟

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پہلے بھی پیمرا نے پابندی لگائی اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسے معطل کر دیا۔

پیمرا کے وکیل کی جانب سے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار میں آتی ہے، اس سے پہلے اسی نوعیت کا کیس پیر کو 5 رکنی بینچ سن چکا ہے۔

پیمرا کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ اس درخواست کو 5 رکنی لارجر بینچ کو بھجوا دیا جائے۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے پیمرا کی پابندی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید