• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت عوام کو انصاف فراہم کرے، ریٹائرڈ چیف جسٹس گلزار احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ریٹائرڈ چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ حکومت درپیش مسائل کے باوجود عوام کو انصاف فراہم کرے، کیسز جمع ہونے کی وجہ ججز نہیں۔ وہ کراچی کے نجی ہوٹل میں پاکستان کونسل آن فارن ریلیشنز کے تحت سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ جسٹس ریٹائرڈ گلزار احمد نے کہا کہ عدالتیں کیسز کی تعداد کم کرنے کی کوشش کررہی ہیں کیونکہ تاخیر سے سوسائٹی میں تفریق پیدا ہوتی ہے۔ لا اینڈ جسٹس کمیشن نے کیسز جلدی سننے اور قوانین میں ترامیم پر بہت کام کیا۔ کیسز جمع ہونے کی وجہ ججز نہیں۔ وکیل اپنے دلائل مکمل کرنے کا کوئی وقت مقرر نہیں کرتے۔ قوانین کو وقت کے تقاضوں کے مطابق کرنے کی ضرورت ہے۔ جعلی کیس فائل کرنے پر جرمانہ ہونا چاہئے۔ ملک کی آبادی بڑھنے سے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ عدالتوں میں ججوں کی تعداد بڑھانی چاہئے۔ عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنا حکومت کا کام ہے۔ سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کیس مینجمنٹ کا نظام انصاف میں اہم کردار ہے۔ سول کیسز کے نظام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
ملک بھر سے سے مزید