انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس عثمان انور کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن ظل شاہ کو لے جانے والی گاڑی کے حادثے کا شکار ہونے اور سروسز اسپتال پہنچنے کا درمیانی عرصہ 28 منٹ ہے۔
آئی جی پنجاب عثمان انور نے ظل شاہ کی ہلاکت کے واقعات کی ترتیب اور اس کی تائید میں سی سی ٹی وی ویڈیوز اور تصاویر پیش کردیں۔
آئی جی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی وارث شاہ روڈ کی بیسمنٹ سے برآمد کرلی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حادثے کے وقت گاڑی میں موجود دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 8 مارچ کو لاہور میں ریلی کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے کارکن کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی کارکن علی بلال کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی جاری کردی گئی تھی۔
ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق علی بلال کی موت تشدد سے ہوئی۔ اس کے جسم پر تشدد کے نشان تھے۔