ملتان سلطانز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی تاریخ رقم کردی۔
سلطانز نے پی ایس ایل میں سب سے بڑے ٹوٹل کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے 28ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بنائے۔
اس سے قبل ایونٹ میں سب سے بڑے ٹوٹل کا ریکارڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس تھا۔
یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف 2021 کے ایونٹ میں 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے تھے۔