پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاشوں کا منتظر گدھ کہلاتا ہے، سیاست دان نہیں۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ جس کی سیاست لاشوں کی محتاج ہوجائے جان لو اس کا ہر حربہ ناکام ہوچکا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ اور وہ جان گیا ہے کہ شکست اس کا مقدر بن چکی ہے۔
اس سے قبل فیصل آباد میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ترازو کے پلڑے برابر نہ ہوں تو الیکشن نہیں سلیکشن ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ صرف جیت کے لیے الیکشن میں اترے گی۔