• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاہر القادری کو دیکھتے ہی کارکنوںنے کبوتر آزاد کئے ،رنگ برنگےغبارے فضا میں چھوڑے،ڈھول کی تھاپ پر رقص

لاہور(خصوصی رپورٹر)سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری صبح 8 بجے لاہور ائر پورٹ پہنچے٭سحری کے بعد ہی عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے کارکنان کی بڑی تعداد لاہور ائر پورٹ پہنچنا شروع ہو گئی تھی ٭خواتین کی بڑی تعدادڈاکٹر طاہر القادری کے استقبال کیلئے لاہور ائر پورٹ پر موجود تھی ۔٭۔کارکنان نے عوامی تحریک کے جھنڈے اور ڈاکٹر طاہر القادری کی تصاویر والے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے ۔٭بچوں کی بڑی تعدادلاہور ائر پورٹ پر موجود تھی ٭ پر جوش کارکنان نعرے لگاتے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے ٭سپیکرپر چلنے والے ملی و تنظیمی نغمے بھی کارکنان کا لہو گرماتے رہے٭ڈاکٹر طاہر القادری 8 بج کر 25 منٹ پر ائر پورٹ سے باہر آئے٭ قائد کو دیکھتے ہی کارکنان نے کبوتر آزاد کئے اور رنگ برنگ غبارے فضا میں چھوڑے٭۔ڈاکٹر طاہر القادری کو دیکھ کر کارکنان نے ’’گو نواز گو‘‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے٭کارکنان نے زرق برق لباس اور عوامی تحریک کے پرچم کے رنگوں والی ٹوپیاں پہن رکھی تھیں ٭اے ایس ایف اور دیگر سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد لاہور ائر پورٹ پر موجود تھی ۔ 
تازہ ترین