• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا پی ٹی آئی کی ریلی کے التوا پر ردعمل


پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے تحریک انصاف کی جانب سے ریلی ملتوی کرنے کے فیصلے پر ردعمل دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مریم نواز نے پیغام جاری کیا کہ پولیس ڈر سے ’تحریکیں‘ کینسل کرنے والے اور گھر میں دبک جانے والے کو گیدڑ کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو پرویز مشرف کی کھڑی کی گئی ہر رکاوٹ توڑ کر سامنے سے لیڈ کرتا ہے اور اللّٰہ کے کرم سے گوجرانوالہ پہنچنے سے پہلے عدلیہ بحال کروا دیتا ہے، اس شیر دل لیڈر کو نواز شریف کہتے ہیں۔

اس سے قبل ایک بیان میں ن لیگی چیف آرگنائزر نے کہا تھا کہ لاشوں کا منتظر گدھ کہلاتا ہے، سیاست دان نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس کی سیاست لاشوں کی محتاج ہوجائے، جان لو اس کا ہر حربہ ناکام ہو چکا ہے اور وہ جان گیا ہے کہ شکست اس کا مقدر بن چکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید