پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ ظلِ شاہ کیس میں شواہد مٹانے کے جرم میں یاسمین راشد، راجہ شکیل اور عمران خان گرفتار کیے جا سکتے ہیں۔
عامر میر کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ ظلِ شاہ کیس میں شواہد مسخ کرنے کی کوشش پر مقدمہ درج ہو چکا ہے، پولیس ایک آدھ دن میں گرفتاری کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ حادثے کے بعد گاڑی چھپائی گئی، آپ ظلِ شاہ کو اسپتال چھوڑ کر بھاگ کیوں گئے؟ اس بات کا تین دن سے پتا تھا تو چھپ کیوں رہے تھے؟