اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز نے توشہ خانہ سے 10لاکھ کی گھڑی 45ہزار میں رکھی ، ان کی مکاری اور چوری پر کون ہاتھ ڈالے گا ؟ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے سوال کیا کہ مریم نواز نے یہ کام کس حیثیت میں کیا؟