• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کیخلاف سیریز، شاداب خان کو کپتان بنانے کا فیصلہ

شاداب خان—فائل فوٹو
شاداب خان—فائل فوٹو

افغانستان کے خلاف ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے شاداب خان کو قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کو افغانستان کے خلاف آرام کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل یہ خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شارجہ میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان اور افغانستان ٹی ٹوئنٹی سیریز 24 مارچ سے شروع ہوگی، سیریز کا دوسرا میچ 26 اور تیسرا 27 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید