سیکیورٹی ایڈوائزری کی خلاف ورزی کرنے پر درخشاں پولیس کی جانب سے ڈیفنس کھڈا مارکیٹ میں واقع چینی ریسٹورنٹ سیل کردیا گیا ہے۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے مطابق مذکورہ ریسٹورنٹ پر چینی شہریوں کی آمد و رفت رہتی ہے جبکہ درخشاں پولیس کی مذکورہ کارروائی ریسٹورنٹ پر ناقص سیکیورٹی انتظامات کی وجہ سے کی گئی۔
واضح رہے کے مذکورہ کارروائی سے پہلے ریسٹورنٹ مالکان کو سیکیورٹی ایڈوائزری پر عمل درآمد کے حوالے سے بارہا درخواست کی گئی تھی۔