• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی تقاریر نشر کرنے کیخلاف درخواست پر پیمرا و دیگر فریقین کو نوٹس

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی تقاریر نشر کرنے کی پابندی کے حکمنامہ پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف درخواست پر پیمرا و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے مؤقف اختیار کیا کہ نواز شریف سزا یافتہ اور اشتہاری ہیں قانونی طور پر عدالتی اشتہاری کے بیان اور تقاریر کو میڈیا پر نشر نہیں کیا جاسکتا ہے۔ پیمراء قانون کے تحت نوازشریف کی نشریات پرپابندی ہے لیکن نوازشریف کی لائیو نشریات کاسلسلہ جاری ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ پیمراءکو نوازشریف کی لائیو نشریات پر پابندی کے حکمنامہ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

ملک بھر سے سے مزید