• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کروڑوں کے فراڈ کی ملزمہ کے بیرونِ ملک فرار کی کوشش ناکام

تصاویر بشکریہ ایف آئی اے امیگریشن
تصاویر بشکریہ ایف آئی اے امیگریشن

کراچی اور حیدر آباد میں کروڑوں روپے کے فراڈ کیسز کی ملزمہ کے بیرونِ ملک فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق خاتون ترکیہ کے ویزے پر کراچی سے استنبول فرار کی کوشش کر رہی تھی۔

لاڑکانہ کی رہائشی خاتون نوشین اشرف کے خلاف کراچی اور حیدر آباد میں مقدمات درج ہیں۔

پولیس کی جانب سے تحریری طور پر ایف آئی اے امیگریشن کو خط تحریر کیا گیا تھا۔

ملزمہ کے خلاف درج مقدمات کے مطابق خاتون نے متعدد افراد سے لاکھوں روپے کا فراڈ کیا ہے، خاتون کے خلاف کاروباری لین دین پر کئی چیک باؤنس ہونے کے مقدمات بھی درج ہیں۔

ملزمہ کے پاسپورٹ کی منسوخی کے لیے سندھ پولیس نے وزراتِ داخلہ کو جبکہ ملزمہ کے شناختی کارڈ کو بلاک کرنے کے لیے نادرا کو خط تحریر کیا ہے۔

ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے کافی عرصے سے خاتون کی گرفتاری کے لیے مانیٹرنگ جاری تھی۔

ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمہ کو گرفتار کرنے کے بعد حیدر آباد پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید