• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن کمیٹی فراڈ کی ملزمہ کے بیرون ملک فرار ہونے کا خدشہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آن لائن کمیٹی فراڈ کی ملزمہ سدرہ خلیل کےبیرون ملک فرار ہو نے کے خدشے کے پیش نظر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی جانب سے 15دسمبر کو مراسلہ ارسال کیے جانے کے باوجودملزمہ کی بیرون ملک روانگی روکنے کے لیے تاحال ملزمہ کا نام پی این آئی لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ ملزمہ سدرہ بچت کمیٹی کے نام پر سیکڑوں سادہ لوح افراد سےفراڈکر کے کروڑوں روپے بٹورنے کے بعد کافی عرصے تک روپوش ہو گئی تھی ور اپنے تمام رابطے منقطع کردئے تھے یہ شہر کا ایک بڑا فراڈ تھا۔

اہم خبریں سے مزید