• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز 3 میچز دوسری بیٹنگ میں ہارے، عبدالرزاق

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے کوالیفائر میں لاہور قلندرز کی شکست کی وجہ بتادی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’ہارنا منع ہے‘ میں میزبان تابش ہاشمی کے ہمراہ سابق کرکٹر عبدالرزاق، کرکٹر یاسر شاہ، اداکارہ مریم نفیس اور علی میر نے شرکت کی۔

عبدالرزاق نے کہا کہ لاہور قلندرز 3 میچز دوسری بیٹنگ میں ہارے ہیں، وہ آج پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تو اچھا پرفارم کرتے۔

انہوں نے کہا کہ کل کے میچ کےلیے کنڈیشن مختلف ہے، کل والے میچ میں پشاور زلمی کو سپورٹ کر رہا ہوں۔

یاسر شاہ نے کہا کہ لاہورقلندرز اور ملتان سلطانز کا آج کا میچ ون سائیڈڈ ہوا، پہلے سے کہہ رہے ہیں کہ لاہور کی بولنگ اچھی ہے، آج شاہین آفریدی کے کھلاڑی پرفارم نہیں کرسکے۔

مریم نفیس کا کہنا تھا کہ رزاق بھائی ہم سب آپ کو بہت مس کررہے ہیں، آج کا میچ چونکا دینے والا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب اداکاری شروع کی تو فیملی نے بہت سپورٹ کیا، میرے خوبصورت بالوں کا راز آئل کا استعمال ہے۔

علی میر نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف کی ڈمی کرتے ہوئے ڈر لگا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید