• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونےاور چاندی کی قیمت میں اضافہ،سونا 900 روپے اور چاندی 30 روپے فی تولہ مہنگی ہو گئی،عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1904 ڈالر سے بڑھ کر 1924ڈالر فی اونس ہو گئی ہے ،عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 900 روپے فی تولہ کے اضافے سے 2لاکھ 2ہزار 400 روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 771 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 73ہزار 525 روپے ہو گئی جبکہ چاندی کی قیمت 30 روپے فی تولہ کے اضافے سے 2120 روپے سے بڑھ کر 2150 روپے فی تولہ ہو گئی۔