قصور، لاہور(نمائندہ جنگ،خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہےکہ آر ٹی ایس کی جگہ ’’بابا رحمت‘‘ کے چیلوں نے لے لیں، زمان پارک کا گیدڑ عورتوں بچوں کو ڈھال بنائے ہوئے ہے، نواز شریف شیر لیڈر ہے جو کارکنوں کی ڈھال بنا تھااور بیٹی کے ساتھ لندن سے آکر جیل گیا ، نواز شریف جھوٹے مقدمات میں اپنی بیٹی کے ساتھ لندن سے جیل چلاگیا، یہ ہوتی ہے بہادری، ایک گیدڑ زمان پارک سے عدالت جانے سے ڈرتا ہے، یہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے نہیں عدالت اور ججوں کے سر پھاڑ رہا ہے، زمان پارک کا گیدڑ عورتوں بچوں کو ڈھال بنائے ہوئے ہے۔