شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی ٹیم نے محکمہ روڈز شیخوپورہ میں کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی کاموں میں غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے اور دیگر نوعیت کی بے ضابطگیوں اور مالی بدعنوانیوں کے مبینہ الزامات کی تحقیقات شروع کردی ہے اور محکمہ روڈز کے افسروں کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی وساطت سے 16جون کو تمام ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے ان افسروں میں ڈی او روڈز ، ڈپٹی ڈی او روڈز ، دو سب انجینئرز محمد مصطفی اور محمد یٰسین شامل ہیں جبکہ ترقیاتی کاموں کے ٹھیکیدار ندیم کمبوہ کو بھی طلب کیا گیا ہے، محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی انکوائری ٹیم نے ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو آگاہ کیا ہے کہ قبل ازیں بھی محکمہ روڈز کے افسروں کو بھی طلب کیا گیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔