سیالکوٹ( نمائندہ جنگ ) سیالکوٹ چمبر آف کامرس انیڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے بر یگیڈئر زاہد نے بتایا کہ سیالکوٹ میں حضوصی بچوں کے سکول کا قیام پاک فوج کی طرف سے ایک قابل قدر اقدام ہے جس سے ذہنی اور جسمانی طور پر محروم بچوں کی تربیت کو اچھے ماحول میں پروان چڑھا جاسکے گا۔تقریب میں صدر چیمبر منصوار احمد،ریاض الدین، ،ڈی سی او، ڈی پی او، رکن اسمبلی کے علاوہ ممبران چیمبر بھی موجود تھے جنہوں نے پاک فوج کی زیر نگرانی قائم ہونے والے حضوصی بچوں کے سکول کے لئے ہرمکمن مدد کی یقین دہائی کرائی۔