• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعا ملک نے علیزے فاطمہ کو دوسری شادی کے معاملے پر آڑے ہاتھوں لے لیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

تنازعات کا شکار پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے فاطمہ نے دوسری شادی کے حوالے سے اپنے مداحواں کو آگاہ کیا تو اداکار کی بہن اور اداکارہ دعا ملک نے علیزے فاطمہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گزشتہ روز علیزے فاطمہ نے اپنے مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن رکھا، جس میں انہوں نے مداحوں کی جانب سے طلاق کے بعد کی زندگی، مستقبل میں دوسری شادی اور بچوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوالوں کے تسلی بخش جوابات دیئے۔

تاہم اس کے کچھ ہی دیر بعد اداکار فیروز خان کی بہن اور اداکارہ دعا ملک میدان میں آگئیں، انہوں نے اپنی انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے بھائی کی حمایت میں علیزے فاطمہ کو بغیر نام لئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ علیزے فاطمہ کو تنقید کا نشانہ بنانے پر بطور ردعمل انہیں خود سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُلٹا تنقید کا سامنا کرنا پرا، جس کے بعد انہوں نے یہ اسٹوری ڈیلیٹ کردی، تاہم اس سے قبل ہی ان کی اسٹوری کے اسکرین شارٹس مختلف سوشل میڈیا پیچز پر وائرل ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل دعا ملک کی انسٹااسٹوری کے اسکرین شارٹس کے مطابق انہوں نے علیزے فاطمہ کو بغیر نام لئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ میں صرف سوشل میڈیا پر اسکرول کر رہی تھی، اسی دوران خیال آیا کہ کچھ لوگ توجہ حاصل کرنے کے لئے کتنے لالچی بن جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے ایسے لوگوں کو بھی دیکھا ہے جن میں نہ تو کوئی ٹیلنٹ ہے اور نہ ہی زندگی میں کوئی کامیابی حاصل کی ہے لیکن پھر بھی سلیبریٹی بننے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے ہمارے معاشرتی رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کہ ہماری سوسائٹی کو کیا ہوتا جارہا ہے؟ لوگ پیسوں کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے اس کے ساتھ ہی ’سوشل میڈیا ایک لعنت ہے‘ کا ہیش ٹیک استعمال کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید