• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی او سی نے 30 اپریل تک ماسک پہننے کا الرٹ جاری کردیا

نئی گائیڈلائنز ملک میں بڑھتے کورونا کیسزکے پیش نظر ہدایت جاری کی گئی ہیں۔
نئی گائیڈلائنز ملک میں بڑھتے کورونا کیسزکے پیش نظر ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

ملک میں کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 30 اپریل تک ماسک پہننے کا الرٹ جاری کردیا۔

یہ فیصلہ کورونا کے مسلسل بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کیا گیا۔ این سی او نے سول ایوی ایشن، وفاقی وزرات صحت اور صوبائی محکموں کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

این سے او سی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی گائیڈلائنز ملک میں بڑھتے کورونا کیسزکے پیش نظر ہدایت جاری کی ہیں۔

این سی او سی نے ہدایت کی ہے کہ رش والے مقامات، اسپتالوں اور دیگر ہیلتھ کیئر سینٹرز میں بھی ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے۔

صحت سے مزید