• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت کا احترام کرتے ہیں، کل عدالت پیش ہوں گے، شاہ محمود

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم عدالت کا احترام کرتے ہیں، کل عدالت میں پیش ہوں گے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئی جی پنجاب سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں عمران خان کی سیکیورٹی فول پروف بنانے پر بات ہوئی۔

 شاہ محمود نے کہا کہ ملاقات میں مینار پاکستان پر جلسے سے متعلق بھی بات کی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی قانونی چارہ جوئی کی ہے، خون خرابہ ہماری پالیسی نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید