• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کو انارکی، خانہ جنگی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو ملک میں خانہ جنگی، تشدد، انارکی کو ہوا دینے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی ،زمان پارک میں ریاستی اداروں کو چیلنج کیا جا رہا ہے، بار بار وقت ملنے کے باوجود عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، وہ غیر قانونی عمل سے عدالت پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، پولیس کرپشن کیسز میں عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے عدالتی احکامات کی تعمیل پر زمان پارک میں موجود تھی۔برطانوی نشریاتی ادارہ سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ زمان پارک میں کارروائی کے دوران پولیس کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھے، پولیس اہلکاروں کو ڈنڈوں اور پتھروں سے مارا گیا، ان کی گاڑیوں پر پٹرول بموں سے حملے کئے گئے۔

ملک بھر سے سے مزید