• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسان اللّٰہ نے تسلسل کیساتھ ایک ہی رفتار سے بولنگ کرنے کی وجہ بتادی

اسکرین گریب—احسان اللّٰہ
اسکرین گریب—احسان اللّٰہ

ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر احسان اللّٰہ کا کہنا ہے کہ میرا شروع سے یقین تھا کہ میں پاکستان کی طرف سے ضرور کھیلوں گا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتےہوئے احسان اللّٰہ نے کہا کہ شکر ادا کرتا ہوں کہ پاکستان سپر لیگ میں پرفارمنس اچھی ہوئی اور مجھے قومی ٹیم میں شامل کر لیا گیا، افغانستان کے خلاف مجھے موقع ملا تو اس سیریز میں بھی پرفارم کروں گا

احسان اللّٰہ نے کہا کہ ڈومیسٹک سمیت مجھے جہاں بھی موقع ملا میں نے پرفارم کیا، عباس آفریدی میرا بھائی ہے کوئی بھی سب سے زیادہ وکٹیں لے مجھے خوشی ہو گی، ہمارا ہدف یہی ہے کہ ہم نے چیمپئن بننا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے فائنل میں پانچ وکٹیں لینی ہیں، میری کوشش ہے کہ میں مین آف دی فائنل بنوں اور عباس آفریدی بھی یہی چاہتا ہے۔

تسلسل کے ساتھ تیز رفتاری کے ساتھ بولنگ کرنے کے بارے میں فاسٹ بولر نے کہا کہ فزیو ٹرینر اور ڈاکٹر سمیت ہماری جو مینجمنٹ ہے وہ میرا بہت خیال رکھتی ہے، میرے تسلسل کے ساتھ ایک ہی رفتار سے بولنگ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ مینجمنٹ مجھے انجری نہیں ہونے دیتی، میری خوراک کا خیال رکھا جاتا ہے۔

احسان اللّٰہ نے کہا کہ میں اپنا سارا کریڈٹ کپتان محمد رضوان، کوچ عبدالرحمٰن اور حیدر اظہر کو دیتا ہوں، محمد رضوان ڈانٹتے نہیں ہیں، کوئٹہ کے خلاف مجھ سے کیچ بھی ڈراپ ہو گیا تو مجھے کہا کہ فکر نہ کرو آپ کر سکتے ہو، ان کی وجہ سے مجھے حوصلہ ملتا ہے۔

ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر نے اپنے اگلے ہدف کے بارے میں کہا کہ میں اب ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے پاکستان ٹیم میں اپنا نام پکا کروں گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں اسپیڈ اور وکٹوں سے اپنی شناخت بنانے والے احسان اللّٰہ کو افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے وہ پی ایس ایل میں 21 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں ملتان سلطانز کے بولرز کے درمیان مقابلہ ہے، عباس آفریدی 23 وکٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ احسان اللّٰہ 21 وکٹوں کے دوسرے نمبر پر ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید