وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ایک دہشتگرد تنظیم بن چکی ہے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ان کی آج بھی عدالت میں پیش ہونے کی کوئی نیت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاخیر اس لیے کی جارہی ہے کہ فرد جرم نہ لگ سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان گاڑی میں بیٹھ کر کارکنوں کو پتھراؤ کی ہدایت دے رہے ہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پہلی بار ہوا ہے کہ کارکنوں نے پولیس پر شیلنگ کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس عدالت میں جواب دینے کو ہے کچھ نہیں، ان کی فردِ جرم سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں، ان کو سمجھ نہیں آرہا کہ توشہ خانہ اور فردِ جرم سے کیسے بچیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ آپ پولیس پر پتھراؤ کریں گے تو پولیس اپنا دفاع کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس پیٹرول بم ہے، ان کے پاس دہشتگر تنظیموں کے لوگ ہیں۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس جو اسلحہ سامنے آیا ہے اس سے واضح ہوگیا کہ عمران خان وہاں جوڈیشل کمپلیکس میں جانی نقصان کراونا چاہتے تھے۔