پاکستان تحریک انصاف کی لیگل ٹیم نے کہا ہے کہ عمران خان نے حاضری رجسٹر پر دستخط کردیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی حاضری پر دستخط عدالت میں پیش کیے گئے۔
عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت میں دلائل دیے کہ توشہ خانہ کیس میں فرد جرم آج تو نہیں ہوسکتی ہے۔
اس پر جج ظفر اقبال نے کہا کہ امید ہے اگلی سماعت ایف ایٹ کچہری میں ہوگی۔
اس سے قبل عمران خان کے حاضری رجسٹر پر دستخط نہیں ہوسکے تھے، عدالتی عملہ عمران خان کی درخواست واپس لے آیا۔
جج کو بتایا گیا کہ عمران خان کی گاڑی بدستور جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے میں موجود ہے۔
اس پر سیشن جج ظفر اقبال نے کہا کہ عمران خان کی دستخط ہوجائیں پھر کارروائی آگے بڑھائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے دستخط ہوجائیں تو حالات معمول کے مطابق کردیے جائیں۔
جج ظفر اقبال نے کہا کہ عمران خان کے دستخط کروانے کے بعد مجمع کو منتشر کردیا جائے۔
اس موقع پر عدالتی حکم پر پولیس حراست سے رہائی پانے والے شبلی فراز نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں ایف سی بھری ہوئی ہے ، شیلنگ جاری ہے۔