• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کمرہ عدالت میں پیش ہوئے بغیر ہی واپس چلے گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصا ف (پی ٹی آئی ) عمران خان توشہ خانہ کیس میں کمرہ عدالت میں پیش ہوئے بغیر ہی واپس چلے گئے۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کی حاضری کا تمام قانونی عمل مکمل کرلیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خا ن احاطہ عدالت سے روانہ ہوئے ہیں۔

عمران خان کی اسلام آباد سے لاہور روانگی کی تصدیق پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے بھی کی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے عدالت میں حاضری نہیں لگائی وہ سری نگر ہائی وے پر ہیں۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت میں دلائل دیےاور کہا کہ فرد جرم آج تو نہیں ہوسکتی۔

اس پر جج ظفر اقبال نے کہا کہ امید ہے اگلی سماعت ایف ایٹ کچہری میں ہوگی۔

دوران سماعت شبلی فراز نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں ایف سی بھری ہوئی ہے، وہاں شیلنک کی جارہی ہے۔

انہوں نے کمرہ عدالت میں آبدیدہ لہجے میں کہا کہ میں دل کا مریض ہوں ۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ تجویز ہے کہ ہفتے کے روز توشہ خانہ کیس کی سماعت رکھ لیں۔

جج نے استفسار کیا کہ ویڈیو لنک کی درخواست میں بھی توشہ خانہ کیس موجود ہے۔

قومی خبریں سے مزید