• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیکہ بخاری کی جوڈیشل کمپلیکس میں اینٹری مارنے کی کوشش


سابق وفاقی وزیر ملیکہ بخاری نے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں جانے پر پابندی کے باوجود اینٹری مارنے کی کوشش کی۔

پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری موقع پر موجود پولیس والے پر برس پڑیں۔

پولیس اہلکار جو مسلسل تحمل مزاجی کا اظہار کرتا رہا، نے پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سمجھانے کی کوشش کی وہ عوام کی حفاظت کےلیے ڈیوٹی پر مامور ہیں، وہ عوام کے محافظ ہیں۔

اس کے باوجود ملیکہ بخاری نے اُس اہلکار کی ایک نہ سنی اور کہا کہ میں سابق ایم این اے ہوں، وفاقی پارلیمنٹری سیکریٹری لاء اینڈ جسٹس بھی ہوں، تمیز کرو اور اپنی حد میں رہو۔

قومی خبریں سے مزید