• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنازع پنشن اصلاحات بل، فرانسیسی صدر کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع

پیرس (آئی این پی ) فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی حکومت کیخلاف پارلیمان میں عدم اعتماد کی تحریک جمع کروا دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک ایوان زیریں میں بحث کے بغیر ہی متنازع پنشن اصلاحات بل لاگو کرنے کے نتیجے میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد پیش کی گئی ہے۔ فرانسیسی وزیر اعظم الزبتھ بورن نے آئین کے آرٹیکل 49.3 کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ایک حکم نامے کے ذریعے متنازع پنشن اصلاحات کا بل نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد ملک بھراحتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے۔

دنیا بھر سے سے مزید