• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ماہرہ خان— فائل فوٹو
ماہرہ خان— فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان زمان پارک آپریشن  کے لیے اپنائے گئے طریقے کار پر برہم ہو گئیں۔ 

گزشتہ روز جب عمران خان بطور پارٹی چیئرمین ٹرائل کورٹ میں سماعت کے لیے اسلام آباد روانہ ہوئے تو پنجاب پولیس نے اپنی کارروائی دوبارہ شروع کی اور عمران خان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور جائے وقوع سے متعدد ہتھیار برآمد کیے۔

زمان پارک میں پنجاب پولیس کی جانب سے کی گئی اس کارروائی پر پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ یہ کارروائی عدالتی احکامات کے خلاف اور بلاجواز تھی جبکہ پنجاب پولیس کا مؤقف ہے کہ ان کے پاس تفتیش کے لیے وارنٹ موجود تھا۔

ماہرہ خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک میں کیے گئے آپریشن پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں صحافی مرتضیٰ علی شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو کو ری شیئر کیا ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ کی رہائش گاہ میں داخل ہوئی۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ طریقے کار کیسے جائز ہے؟

ماہرہ خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس پولیس آپریشن کو ’پاگل پن‘ قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ آج کل زمان پارک پولیس کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے   پہلی بار پولیس 14 مارچ کو توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی کے سربراہ کو گرفتار کرنے کے لیے وہاں پہنچی تھی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ ان کی لڑائی تقریباً 24 گھنٹے تک جاری رہی تھی۔

بعد ازاں، لاہور ہائی کورٹ کے احکامات اور پی ایس ایل کی وجہ سے پولیس آپریشن کو روک دیا گیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید