• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوتیلی والدہ کو آنٹی کہنے پر والد نے کیا کہا؟ ارباز نے دلچسپ کہانی بتادی

بالی ووڈ اداکار اور سپر اسٹار سلمان خان کے بھائی ارباز خان نے کہا کہ اپنی سوتیلی والدہ ہیلن کے ساتھ کئی سالوں کے تعلقات کے بارے میں جب وہ سوچتے ہیں تو انہیں والد اور ماضی کے بھارتی اداکار، فلم پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر سلیم خان کی جانب سے ہیلن کو خاندان سے متعارف کروانے کا موقع یاد آجاتا ہے۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ارباز خان نے بتایا کہ ہم ہیلن خان کو آنٹی کہا کرتے تھے تو والد نے تمام بہن بھائیوں کو بلایا اور پوچھا کہ وہ ہیلن کو آنٹی کیوں کہتے ہیں؟ والد نے کہا کہ ہیلن کو بھی وہی عزت و احترام دیں جو وہ اپنی حقیقی والدہ سلمیٰ خان کو دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ والد نے کہا کہ وہ یہ توقع تو نہیں کرتے کہ وہ سگی والدہ سلمیٰ خان جتنا احترام اور عزت ہیلن خان کو دیں لیکن وہ یہ ضرور چاہیں گے کیونکہ اب ہیلن ان کی زندگی کا حصہ بن چکی ہیں تو بچے انہیں قبول کرلیں۔

واضح رہے کہ سلیم خان نے 1981 میں ہیلن این رچرڈسن سے دوسری شادی کی تھی۔

سلمیٰ خان سے سلیم خان کی پہلی شادی 1964 میں ہوئی اور تین بیٹے سلمان خان، ارباز خان، سہیل خان اور ایک بیٹی الویرا خان جبکہ ہیلن سے ان کی ایک بیٹی ارپیتا خان تولد ہوئیں۔

ارباز نے کہا کہ حالانکہ ہم انہیں اب بھی آنٹی ہی کہتے ہیں لیکن کیونکہ وہ ہماری زندگی کا اہم حصہ ہیں تو ہم ان کا مکمل احترام اور عزت کرتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید