• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی صورتحال کے پیش نظر گول میز کانفرنس بلائی جائے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام ارباب ٹاؤن سمنگلی روڈ پر پارٹی میں شمولیت کا پروگرام ہوا ۔ جس میں 35افراد نے شمولیت کا اعلان کیا ۔ شمولیت کے اجتماع سے صوبائی سیکرٹری کبیر افغان، علاقائی سیکرٹری جمیل خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے نئے شامل ہونیوالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوامیپ ملکی سیاسی صورتحا ل پر گہری نظر رکھے ہوئی ہے ،ملک کی سیاسی ، آئینی اور معاشی صورتحال کے پیش نظر تمام مکتبہ فکر کی گول میز کانفرنس بلائی جائے اور ناکام خارجہ اور داخلہ پالیسی مزید تباہی اور بربادی کا سبب بنے گی ۔ ملک کے اندر چار حصوں میں تقسیم شدہ پشتونخوا وطن کو پشتونخوا ، پشتونستان یا افغانیہ صوبہ قرار دینے ، پشتونخوا وطن کے قدرتی وسائل پر جاری لوٹ مار کو ختم کراس پر حق ملکیت اور کنٹرول حاصل کرنے کیلئے پشتون قوم کے تمام افراد ی قومی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ یک آواز ہوکر اپنی آنیوالے نسلوں کے بہترین مستقبل کیلئے متحد ہوکر جدوجہد کریں اور اس کیلئے پشتونخواملی عوامی پارٹی ہی وہ واحد پلیٹ فارم ہے جس پر پشتونخوا وطن کے تمام عوام منظم ومتحدہوکر اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج کوئٹہ شہر جو صوبائی دارالحکومت ہے لیکن ہر طرف کھنڈرات، ویرانے ، گندگی کا منظر پیش کرتے ہوئے مسائلستان میں تبدیل ہوچکا ہے ۔
کوئٹہ سے مزید