• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑی پر راکٹ حملہ: عاطف خان جدون سمیت 8 افراد جاں بحق


ایبٹ آباد میں راکٹ لانچر حملے میں تحصیل حویلیاں کے چیئرمین عاطف خان جدون 8 محافظوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راکٹ لانچر سے کیے گئے حملے میں عاطف خان جدون جاں بحق ہوئے، عاطف خان کی گاڑی کو حویلیاں کے قریب لنگرا میں نشانہ بنایا گیا۔

عاطف جدون تحصیل حویلیاں کونسل  کے چیئرمین تھے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

عاطف خان جدون آزاد حیثیت میں الیکشن جیتنے کے بعد پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید