اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر نوید ملک، سیکریٹری رضوان شبیر کیانی نے بیرسٹر حسان نیازی کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔
اعلامیے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے گرفتار وکلا کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ہائیکورٹ بار کا کہنا ہے کہ وکلا کو تحفظ فراہم کیا جائے، بصورت دیگر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
جوڈیشل کمپلیکس میں وکلا کی غیر قانونی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا کہنا ہے کہ وکلا کو عدالتوں میں پیش ہونے سے روکنے کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق حسان خان نیازی کو انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حسان نیازی کو پولیس ناکے پر مزاحمت کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔