• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ہوگا

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22 مارچ (بدھ) کو پشاور میں ہوگا۔ 

پشاور میں ہونے والے اس اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

اوقاف ہال میں منعقد ہونے والے اجلاس میں رمضان کے چاند سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔ 

دوسری جانب رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مسجد قاسم علی خان کمیٹی کا اجلاس بھی 22 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدرات مفتی شہاب الدین پوپلزئی کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید