• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریسویل کی ایسی اسپن جو آج تک کرکٹ میں کوئی نہ کرسکا!


کرکٹ کے کھیل میں اسپن بولنگ ٹیم کا اہم ہتھیار ہوتی ہے، اسپنر گھومتی گیندوں سے بیٹرز کو ہمیشہ پریشان ہی رکھتے ہیں۔ 

ایسا ہی اسپن بولنگ کے ذریعے نیوزی لینڈ کے بولر مائیکل بریسویل نے سری لنکن بلے بازوں کو پریشان کیا۔ 

بریسویل نے ویلنگٹن ٹیسٹ کی دوسری اننگز کے دوران گیند اسٹمپ پر پھینکی لیکن وہ ہوا میں اتنی اسپن ہوئی کہ پچ کے باہر چلی گئی، جسے امپائر نے وائڈ بال قرار دیا۔

ہوا کچھ یوں کہ ویلنگٹن کے میدان میں تیز ہوا کے باعث سیدھی گیند اپنا رخ بدل کر پچ سے ہی باہر ہوگئی۔ 

بریسویل کی اس گیند کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ اس میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو شکست دے کر سیریز 0-2 سے جیت لی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید