گوجرانوالہ میں غیرت کےنام پر قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں نواحی گاؤں بٹرانوالی میں پسند کی شادی پر ماں نے بیٹی کو قتل کردیا۔
ایس پی سول لائن ندیم کھوکھر کے مطابق مقتولہ نے 3سال قبل محلے دار سےبھاگ کر پسند کی شادی کی تھی،ماں بیٹی کو صلح کے بہانے گھر لائی اور قتل کر دیا، واقعے کے بعد اہل خانہ گھر کو تالا لگا کر فرار ہوگئے۔