• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مولانا عبدالقیوم صوفی کا قتل، ویڈیو سامنے آ گئی


کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں مولانا عبدالقیوم صوفی کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔

ویڈیو میں ایک حملہ آور کو مولانا عبدالقیوم صوفی پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور کو اپنے ساتھی کے ساتھ موٹر سائیکل پر فرار ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مقتول پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن تھے

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر کے بلاک 9 میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے آج صبح پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن مولانا عبدالقیوم صوفی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مقتول نماز کے بعد گھر جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار 2 افراد نے انہیں نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول جامع مسجد محمدیہ نورانی اسلامک سینٹر گلستان جوہر کے مہتمم بھی تھے۔

مولانا عبدالقیوم صوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید