• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بذریعہ نامعلوم افراد اپنی مرضی کے بیان لے رہی ہے، پرویز الہٰی

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی—فائل فوٹو
سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی—فائل فوٹو

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی سے متعلق لیے گئے بیان پر تبصرہ کر دیا۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ نامعلوم افراد کے ذریعے اٹھانا اور پھر اپنی مرضی کا بیان لینا عادت بن چکا ہے، محمد خان بھٹی کو اٹھایا گیا، پھر اپنی مرضی کا بیان دینے پر مجبور کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور شریف خاندان چاہتے ہیں کہ ہائی کورٹ اور ججز ان کے دباؤ میں رہیں، یہ چاہتے ہیں کہ معزز جج صاحبان تمام فیصلے شریف خاندان سے پوچھ کر سنائیں۔

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم کی حکومت بذریعہ نامعلوم افراد مخالفین سے اپنی مرضی کے بیان لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان سمجھتا ہے کہ جو فیصلے ان کے حق میں صرف وہ ٹھیک ہیں، یہ جو سارا کچھ ہو رہا ہے عدلیہ کو انڈر پریشر کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ ن لیگ عدلیہ اور ججوں کے خلاف سوچی سمجھی سازش کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید