امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک ایٹم بم سے نہیں عوام کے اعتماد سے بنتا ہے۔ بیرونی قرضوں کی ضرورت نہیں، یہاں یورینیم، سونا اور قیمتی معدنیات موجود ہیں۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ غربت وسائل کی کمی کے باعث نہیں کرپشن اور بے انتظامی کی وجہ سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی نے ڈلیور نہیں کیا، جہالت اور مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ غیرجانبدار ہو۔