• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی اے ایف کالج سرگودھا میں فاؤنڈرز ڈے پر خصوصی تقریب

پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کالج سرگودھا میں فاؤنڈرز ڈے کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

فاؤنڈرز ڈے کی تقریب میں سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو مہمان خصوصی تھے۔

اپنے خطاب میں ایئر چیف کا کہنا تھا کہ 1953 سے قائم شدہ پی اے ایف کالج سرگودھا ایک قابلِ فخر تاریخ اور اعلیٰ میراث کا حامل ہے۔

اس درس گاہ کو پاک فضائیہ کے عالمی شہرت یافتہ فضائی جنگجو پیدا کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

اس موقع پر پرنسپل پی اے ایف کالج سرگودھا نے کالج کی سالانہ رپورٹ پیش کی، مہمان خصوصی نے جیتنے والے ہاؤسز میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

قومی خبریں سے مزید