پنجاب کے نگراں وزیرِ اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے گھر پر چھاپے کی ہمارے پاس کوئی اطلاع نہیں، یہ انہوں نے نئی کہانی گھڑی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے قتل کی سازش کے الزام پر قائم رہتے ہیں تو اس کا مصدقہ ثبوت فراہم کریں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی لازمی ہے۔
عامر میر کا کہنا تھا کہ عمران خان ان الزامات کی آڑ میں عدالتوں سے استثنیٰ چاہتے ہیں، زمان پارک کا نوگو ایریا اسٹیٹس بحال کرنا چاہتے ہیں۔
نگراں صوبائی وزیرِ اطلاعات نے مزید کہا کہ اگر عمران خان کو آئی جی پر اعتماد نہیں تو پھر وہ پولیس کی سیکیورٹی لے کر کیوں بیٹھے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ مجھے آج یا کل مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کیا جا سکتا ہے۔