اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے بیگم نصرت بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مادر جمہوریت نصرت بھٹو نے آئین اور جمہوریت کی بحالی کے لئے نہ صرف ناقابل برداشت مشکلات کا سامنا کیا بلکہ آئین اور جمہوریت کی بحالی کے لئے سیاسی مفاہمت کا فلسفہ دیتے ہوئے تمام جمہوری پارٹیوں کو ایم آرڈی کے پلیٹ فارم پر جمع کیا تھا۔ آصف علی زرداری نے کہاکہ بیگم نصرت بھٹو نے ملک اور جمہوریت کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر دیا مگر اپنے اصولوں پر ثابت قدم رہیں۔