پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء نے 1 شخص کی جان لے لی۔
ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں کافی عرصے سے 53 ویں نمبر پر موجود ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 168 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ زیرِ علاج مریضوں میں سے 23 کی حالت تشویش ناک ہے۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 647 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 78 ہزار 767 ہو چکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 557 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 15 لاکھ 38 ہزار 559 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔