• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دی ہنڈرڈ لیگ ڈرافٹنگ، شاہین پاکستان کے سب سے مہنگے کھلاڑی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے متعدد کھلاڑی انگلش کرکٹ لیگ دی ہنڈرڈ کا حصہ بن گئے، فاسٹ بولر شاہین آفریدی ڈرافٹنگ میں پاکستان کے سب سے مہنگے کھلاڑی رہے۔

ویلش فائر نے شاہین آفریدی کو ایک لاکھ پاؤنڈ میں پِک کیا، حارث رؤف بھی 60 ہزار پاؤنڈ میں ویلش فائر کا حصہ بن گئے۔

ڈرافٹنگ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کو کسی ٹیم نے پک نہیں کیا، اوول انونسیبلز نے فاسٹ بولر احسان اللّٰہ کو 40 ہزار پاؤنڈ میں پِک کیا۔

شاداب خان کو ایک لاکھ پاؤنڈ میں برمنگھم فینکس نے ری ٹین کیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید