پیرس ( جنگ نیوز ) یورو کپ 2016کے شروع سے مختلف شہروں میں مقامی شائقین کے ساتھ ساتھ مختلف ملکوں کے غیر ملکی شائقین کے درمیان بھی محاذ آرائی کا سلسلہ جاری ہے۔ انگلینڈ اور روس کے درمیان میچ میں شائقین کے درمیان جھڑپوں کے بعد سے فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق اب تک پرتشدد واقعات میں ملوث 323 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ بدھ کو بھی شہر لیل نے انگلینڈ اور روس کے شائقین میں پرتشدد جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد پولیس نے کم از کم 36 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ادھر فرانس نے روسی فٹ بال شائقین کی تنظیم کے انتہائی دائیں بازو کے رہنما الیگزینڈر شپریگن کو 20 دیگر روسیوں کے ساتھ ملک بدر کر دیا ہے۔