• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ریسٹورنٹس کو افطاری تا سحری کھولنے کی اجازت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ماہِ رمضان کے پیشِ نظر ریسٹورنٹس کے اوقاتِ کار تبدیل کرنے کی اجازت دے دی۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس شاہدکریم نےشہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ریسٹورنٹس کو افطاری سے سحری تک کھولنے کی اجازت دے دی۔

وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ریسٹورنٹس کا مسئلہ ہے کہ انہیں 11 بجے بند کیا جائے تو سحری کے وقت کیسے اوپن کیا جائے؟

عدالت نے حکام کو ہدایت کی کہ ان انڈسٹریز کے خلاف بھی کارروائی کریں جن کا گندا پانی دریا میں جا رہا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ یہ گندا پانی فصلوں میں لگایا جا رہا ہے، اسی پانی سے سبزیاں کاشت کی جا رہی ہیں، ایسی رپورٹس ہیں کہ ایسے علاقوں کے بچوں کی گروتھ نہیں ہو پا رہی۔

قومی خبریں سے مزید