روس ایران میں سرمایہ کاری کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا، ایران کے وزیر خزانہ نے یہ بات برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتائی۔
انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال روس نے ایران میں 2.76 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔
ایران کی وزارت معاشی اور مالیاتی امور کے مطابق رواں مالی سال ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 4.2 ارب ڈالر ہوچکا ہے اور اس میں دو تہائی حصہ روس کا ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ روس سے کان کنی کے شعبے سمیت صنعت اور ٹرانسپورٹ کے منصوبوں کی فنانسنگ پر بات چیت جاری ہے۔
رواں برس جنوری میں روس اور ایران کے مرکزی بینکوں کے نمائندگان نے مالی اور بینکنگ آپریشنز آسان بنانے کیلئے ایک معاہدہ کیا تھا۔
ایرانی وزیر خزانہ نے کہا کہ بینکنگ آپریشنز سادہ بنانے کیلئے چین اور ترکیہ سے بھی بات ہوئی تھی لیکن اس وقت ہمارا روس کے ساتھ مالیاتی نیٹ ورک کسی بھی دوسرے ملک سے بہتر ہے۔